جہاز کی کھڑکی سے تصویر بنانے والا موبائل سے ہاتھ دھو بیٹھا

جہاز کی کھڑکی سے تصویر بنانے والا موبائل سے ہاتھ دھو بیٹھا
جہاز کی کھڑکی سے تصویر بنانے والا موبائل سے ہاتھ دھو بیٹھا

  

لندن (نیوز ڈیسک)اڑتے ہوئے جہاز سے باہر کے خوبصورت مناظر کی تصویر بنانے کو دل چاہے تو ان صاحب کو ضرور یاد کر لیجئے گا، جنہیں اس معصومانہ خواہش کے نتیجے میں اپنے موبائل فون سے ہی ہاتھ دھونا پڑ گئے۔ یہ جناب ایک چھوٹے طیارے میں پرواز کے دوران اچانک باہر کی تصویر بنانے کیلئے بے چین ہوگئے۔ آگے جو ماجرا پیش آیا اس کا احوال ویب سائٹ imgurپر پوسٹ کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے۔یہ صاحب ایک شاندار تصویر لینے کے لئے اپنا موبائل فون طیارے کی کھڑکی کے شیشے میں بنے چوکور سوراخ پر رکھتے ہیں۔ چھوٹے طیارے، جو بہت زیادہ بلندی پر نہیں اڑتے، ان میں ہوا کے گرز کے لئے طیارے کی کھڑکی میں سوراخ موجو دہ ہوتا ہے۔ یہ صاحب ایک خاص تصویر بنانے کے خواہاں تھے، لیکن ان کیلئے وقت اچھا نہیں تھا۔ اگلے ہی لمحے تیز ہوا موبائل فون ان کے ہاتھوں سے چھین لیتی ہے جو کھڑکی سے اڑتا ہوا فضا میں گم ہوجاتا ہے، اور اب اس شخص کے پاس سوائے ہاتھ ملنے کے کوئی چارہ نہیں رہتا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -