نااہلی کی درخواست ،وزیراعظم نے سپریم کورٹ میں جواب داخل کرادیا

نااہلی کی درخواست ،وزیراعظم نے سپریم کورٹ میں جواب داخل کرادیا

  

اسلام آباد(اے این این )سپریم کورٹ میں وزیراعظم نواز شریف کے وکیل نے پاناما کیس میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی درخواست پر جواب جمع کرا دیا ۔میڈیارپورٹ شیخ رشید کی جانب سے آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 کے تحت وزیراعظم نواز شریف کو نا اہل قرار دیئے جانے سے متعلق درخواست پر وزیراعظم کے وکیل نے سپریم کورٹ میں جواب جمع کرا یا ہے۔ وزیراعظم کے وکیل کی جانب سے جمع کرائے گئے جواب میں کہا گیا ہے کہ شیخ رشید نے آرٹیکل 62 اور 63 کے تحت نااہل ہونے کا کوئی ثبوت نہیں دیا محض الزامات عائد کئے، وزیراعظم عوام کے منتخب نمائندے ہیں اس لئے انہیں محض الزامات کی بنا پر نا اہل قرار نہیں دیا جا سکتا۔

جواب داخل

مزید :

علاقائی -