پلاسٹک کی بوتلوں پر لکھے ان نمبروں اور نشانات کا دراصل کیا مطلب ہوتا ؟

پلاسٹک کی بوتلوں پر لکھے ان نمبروں اور نشانات کا دراصل کیا مطلب ہوتا ؟
پلاسٹک کی بوتلوں پر لکھے ان نمبروں اور نشانات کا دراصل کیا مطلب ہوتا ؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نیویارک(نیوزڈیسک) آپ نے پلاسٹک کی اکثر بوتلیں دیکھی ہوں گی جن کے نیچے اس طرح کا مستطیل کا نشان بناہوتا ہے اور ساتھ ہی اس میں کوئی ہندسہ لکھا ہوتا ہے،آخر اس کا کیا مطلب ہوتا ہے؟انہیں Resin Identification Code(RIC)سمبل کہا جاتا ہے،ان کی وجہ سے یہ پتا لگانے میں آسانی ہوتی ہے کہ اس طرح ری سائیکل کرتے ہوئے یہ معلوم رہتا ہے کہ اسے کہاں ڈالنا ہے۔ان بوتلوں میں1سے لے کر 7 نمبر تک آپشنز موجود ہوتی ہیں۔اگر 1لکھا ہوتواس کا مطلب ہے کہ سافٹ ڈرنکس، بوتلوں اور دیگر کھانے پینے کی اشیاء کے ساتھ ری سائیکل کیا جائے،اگر یہی نمبر 2ہوتا تو اس پلاسٹک کو دودھ کی بوتلوں اورجگ کے ساتھ ری سائیکل کیا جانا ہے۔نمبر3والا پلاسٹک عموماًفاسٹ فوڈ سروس آئی ٹیمز کے لئے استعمال ہوتا ہے۔ اگر 4لکھا ہوتو اس پلاسٹک کو سودہ سلف لانے والے بیگز کے ساتھ ریہ سائیکل کیا جائے۔5نمبر والا پلاسٹک دہی کے ڈبوں، سٹراز، بوتلوں کے ڈھکن کے لئے استعمال ہوتا ہے۔اگر نمبر 6لکھا ہوتویہ سامان پیکنگ کے طورپر استعمال کیا جانا ہے اور آخر میں نمبر7یہ پلاسٹک مختلف پلاسٹک کی اشیاء کو ملاکربنایا جاتا ہے۔