قریب ترین شہر کا پتا پوچھنے ہیلی کاپٹر کی سڑک پرلینڈنگ
دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)اگر ہم میں سے کوئی راستہ بھول جائے یا منزل کا پتا نہ چل رہا ہو تو کسی واقف حال شخص سے معلوم کرتے ہیں۔ ایسا ہونا معمول کی بات ہے مگر کسی ہیلی کاپٹر کا پائلٹ راستہ بھول جائے اور ہیلی کاپٹر کو زمین پر اتار کراپنی منزل کا پتا پوچھے تو یہ بات بلا شبہ حیران کن ہوگی۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر ان دنوں وسطی ایشیائی ریاست قزاقستان کے ایک ہیلی کاپٹر کی فوٹیج بہت مقبول ہوئی ہے۔ آپ یہ جان کر حیران رہیں گے کہ ایک فوجی ہیلی کاپٹر کے پائلٹ نے قریب ترین شہر کا پتا معلوم کرنے کے لیے اپنا ہیلی کاپٹر ایک مصروف شاہراہ پر اتار دیا۔ہیلی کاپٹر اتارنے کے بعد کپتان نے سڑک پر رکنے والی ایک گاڑی کے ڈرائیور سے پوچھا کہ یہ کون سی جگہ ہے اور اس کے قریب تریب کون سا شہر ہے۔