جرمنی ، بچوں کی بولنے والی گْڑیا "کائلا" پر پابندی عائد

جرمنی ، بچوں کی بولنے والی گْڑیا "کائلا" پر پابندی عائد
جرمنی ، بچوں کی بولنے والی گْڑیا

  

برلن (مانیٹرنگ ڈیسک)جرمنی میں حکام نے بچوں کی بولنے والی گْڑیا "کائلا" پر پابندی عائد کر دی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس گڑیا کے اندر نصب کیا گیا الکٹرونک پروگرام ہیک کیا جا سکتا ہے جو سکیورٹی کے لیے خطرہ ثابت ہونے کے ساتھ ذاتی معلومات کا بھی انکشاف کر سکتا ہے۔فیڈرل نیٹ ورک ایجنسی نے اپنے بچوں کے واسطے اس گڑیا کو خریدنے والے والدین کو ہدایت کی ہے کہ وہ اسے تلف کر دیں۔ایجنسی کے سربراہ یوخین ہومان کا کہنا ہے کہ " کائلا گڑیا جرمنی میں ممنوع قرار دی گئی ہے۔ انہوں نے بچوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بتایا کہ "اس کا مقصد معاشرے کے کمزور ترین ارکان کا تحفظ ہے"۔کھلونے تیار کرنے والی امریکی کمپنی کی تیار کردہ اس گڑیا کے اندر نصب کیا جانے والا الکٹرونک پروگرام بچوں کو گڑیا کے ساتھ گفتگو کا موقع فراہم کرتا ہے۔کھلونے کی جانچ کرنے کے بعد ایجنسی کو متنبہ کرنے والے محقق اسٹیون ہیزل کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ کے ذریعے دراندازی کرنے والے اس گڑیا میں نصب غیر محفوظ "بلو ٹْوتھ" تک پہنچ کر گڑیا سے بات چیت کرنے والے بچے کی گفتگو کو سن سکتے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -