آپریشن آخری دہشت گرد کے خاتمہ تک جاری رہے گا :رانا تنویر حسین

آپریشن آخری دہشت گرد کے خاتمہ تک جاری رہے گا :رانا تنویر حسین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

شیخوپورہ(آن لائن ) وفاقی وزیر دفاعی پیداوار اینڈ سائنس وٹیکنالوجی را نا تنویر حسین نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن آخری دہشت گردکے خاتمہ تک جاری رہے گا حکومت عوام کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنائے گی معصوم لوگوں کو انسانیت کے دشمنوں کے رحم وکرم پر ہر گزنہیں چھوڑ ا جا ئے گا دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو ان کی کمین گاہوں سے نکال کر نشان عبرت بنا یا جا ئے گا میڈ یا ہاؤسز ، عدلیہ ، سیکورٹی اداروں ،معصوم لوگوں ،سیکورٹی فورسز اور درگا ہوں پر حملہ کرنیوالے دہشت گرد درندے ہیں سہیون شریف درگاہ لعل شہباز قلندرؒ پر خود کش دھماکہ ملکی سالمیت پر حملہ ہے دہشتگردوں کی بزدلانہ کاروائیوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہو ں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے روز چیئر مین ضلع کونسل شیخوپورہ را نا احمد عتیق انور کے اعزاز میں قریشی برادران کی طرف سے یوسی (نون) مریدکے میں استقبالیہ تقریب سے خطاب اور ذرائع ابلا غ کے نما ئندوں سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا چیئر مین ضلع کونسل را نا احمد عتیق انور ، ارکان اسمبلی را نا افضال حسین ، پیر اشرف رسول ، محمد عارف خان سندھیلہ، حسان ریا ض ، میڈ کو آرڈینٹر ندیم صادق گو رایہ ، عقیل احمد بھٹی ،یو سی چیئر مین چودھری ارشد ورک ، وقاص الحسن قریشی ،را نا محمد آصف ، رحمت علی خاں ، ممبران ضلع کونسل بینش قمر ڈار،کو ثر حمید ، عطیہ فیا ض اور رفیق الحسن قریشی نے بھی خطاب کیا حالیہ دہشت گردی کی لہر اور خود کش دھماکوں میں افغانستان کی سرزمین استعمال ہورہی ہے اور دہشت گرد افغانستان میں منظم ہورہے ہیں جو کہ پاکستان میں دہشت گردی پھیلا نے کی مذموم سازش میں ملوث ہیں دہشت گردی کی کاروائیوں کی ہدایات بھی افغانستان سے ہی آرہی ہیں پاکستان کے امن کو تباہ کرنیوالوں کا اندرون و بیرون ملک پیچھا کریں گے اور بھرپور انداز میں جواب بھی دینگے پاکستان دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے کے لئے پر عزم ہے عالمی برادری پر بھی لازم ہے کہ وہ اپنی زمہ داریوں کا احسا کرے دہشت گردی کا ناسور کسی ایک ملک کے لئے نہیں بلکہ اس علاقائی اور عالمی امن کو بھی سنگین خطرہ ہے وفاقی وزیر را نا تنویر حسین نے کہا کہ ہم دہشت گردوں سے شہداء کے خون کے ایک ایک قطرے کا حساب لیں گے پاکستان ایک پر امن ملک ہے جو دیگر ملکوں کے ساتھ تجارتی معاشی اور سماجی رابطوں پر یقین رکھتا ہے پاکستان مخالف کو ئی بھی ملک پاکستان کو دنیا میں تنہا نہیں کرسکتا ۔

مزید :

علاقائی -