افغانستان میں سرجیکل سٹرائیک ، 120 دہشتگرد مارے گئے، پنجاب کو رینجرز کے حوالے کرنے کا فیصلہ: چینل 24 کا دعویٰ
اسلام آباد ( ما نیٹر نگ ڈیسک) نجی ٹی وی ’’چینل 24 ‘‘ نے دعویٰ کیا ہے کہ پاک فوج کی جانب سے جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب افغانستان کے علاقے میں سرجیکل سٹرائیک کی گئی جس کے نتیجے میں 120 سے زائد دہشتگرد ہلاک ہوئے۔تفصیلات کے مطابق چینل 24 نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان میں جماعت الاحرار کی جانب سے کی جانے والی دہشتگردی کی کارروائیوں کے بعد پاک فوج نے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے افغانستان میں سرجیکل سٹرائیک کی۔ گزشتہ رات کی جانے والی سرجیکل سٹرائیک میں دہشتگرد تنظیم جماعت الاحرار کے کئی ٹھکانے تباہ ہوئے جبکہ اس کارروائی میں اہم کمانڈروں سمیت 120 سے زائد دہشتگرد ہلاک ہوئے۔چینل 24 نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ ملک بھر میں دہشتگردی کی نئی لہر پیدا ہونے کے بعد پنجاب کو رینجرز کے کنٹرول میں دینے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے جبکہ یہ فیصلہ بھی کیا گیا ہے کہ شدت پسندوں کو دیکھتے ہی گولی مار دی جائے۔
سرجیکل سٹرائیک