دہشت گردی کا خطرہ،طورخم بارڈر دوسرے روز بھی بند،ٹرکوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں

دہشت گردی کا خطرہ،طورخم بارڈر دوسرے روز بھی بند،ٹرکوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(آن لائن)افغانستان سے چلنے والی دہشت گردی کی لہر کو روکنے کے لئے طورخم بارڈر پر نقل و حرکت دوسرے روز بھی بند رہی جبکہ پاک افغان باڈر پر تجارت کے لئے کھڑے سینکڑوں ٹرکوں کی قطاریں لگ گئیں ۔تفصیلات کے مطابق افغانستان سے دہشت گردی کے منصوبے اور حکمت عملی کے بعد افغان بارڈر کو گزشتہ روز بند کردیا گیا تھا تاکہ مزید دہشت گردوں کی کھیپ کو روکا جاسکے اس تناظر میں ہفتہ کے روز بھی طورخم بارڈر پر تمام نقل و حرکت کو بند کردیا گیا جبکہ پاک افغان بارڈر پر تجارت کے لئے آئے سینکڑوں ٹرک بھی لائن میں لگے رہے

مزید :

علاقائی -