لعل شہباز قلندر کے مزار پر خود کش دھماکے کا مقدمہ چار نامعلوم افراد کے خلاف درج

لعل شہباز قلندر کے مزار پر خود کش دھماکے کا مقدمہ چار نامعلوم افراد کے خلاف ...

  

سیہون شریف(صباح نیوز)سیہون شریف میں لعل شہباز قلندر کے مزار پر ہونے والے خود کش دھماکے کا مقدمہ چار نامعلوم افراد کے خلاف تھانہ سیہون میں ایس ایچ او رسول بخش کی درخواست پر سرکار کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے مقدمہ میں انسداد دہشت گردی ،قتل ،اقدام قتل اور دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں مقدمہ خود کش حملہ آور سمیت چار افراد دہشت گردوں کے خلاف درج کیا گیا ہے جبکہ مزار کو زائرین کے لیے مکمل طور پر سیل کر دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ لال شہباز قلندر کے مزار پر جمعرات کے روز خود کش حملے کے نتیجہ میں88 افراد جاں بحق اور 300 سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔

لعل شہباز قلندر

مزید :

علاقائی -