فولٹن کی ریکارڈ ساز سنچری، کنٹربری نے دی فورڈ ون ڈے کرکٹ ٹرافی جیت لی

فولٹن کی ریکارڈ ساز سنچری، کنٹربری نے دی فورڈ ون ڈے کرکٹ ٹرافی جیت لی

  

ویلنگٹن(اے پی پی) پیٹر فولٹن کی ریکارڈ ساز سنچری کی بدولت کنٹربری نے دی فورڈ ون ڈے کرکٹ ٹرافی جیت لی، فاتح ٹیم نے فیصلہ کن معرکے میں ویلنگٹن کو 28 رنز سے شکست دی، فولٹن نے ڈومیسٹک لسٹ اے کرکٹ کی تاریخ میں 50 گیندوں پر تیز ترین سنچری بنا کر نہ صرف نیا ریکارڈ اپنے نام کیا بلکہ ٹیم کو ٹائٹل جتوانے میں بھی کلیدی کردار ادا کیا۔

فولٹن نے جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف باؤلرز کی خوب دھنائی کی اور شاندار سنچری بنائی، فولٹن 7 چھکوں اور 11 چوکوں کی مدد سے 116 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -