بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کا اعلان کل متوقع

بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کا اعلان کل متوقع

  

ڈھاکہ (نیٹ نیوز) دورہ سری لنکا کیلئے بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کا اعلان کل متوقع ہے، فاسٹ باؤلر مستفیض الرحمان کم بیک کیلئے تیار ہیں۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق بنگلہ دیشی ٹیم آئندہ ماہ سری لنکا کا دورہ کرے گی جہاں پر وہ میزبان ٹیم کے خلاف دو ٹیسٹ، تین ون ڈے اور دو ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیلے گی ، فاسٹ باؤلر مستفیض الرحمان نے بھی سیریز کیلئے دستیابی کا اعلان کر دیا۔

جو کہ ہمارے لئے پلس پوائنٹ ہے، سیریز کی تیاری کے سلسلے میں تربیتی کیمپ 24 فروری سے شروع ہو گا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -