روسو کے چھکے سے پی ایس ایل ٹو میں چھکوں کی سنچری مکمل

روسو کے چھکے سے پی ایس ایل ٹو میں چھکوں کی سنچری مکمل

  

شارجہ ( سپورٹس ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) ٹو میں چھکوں کی سنچری مکمل ہو گئی، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بلے باز ریلی روسو نے بلاول بھٹی کو چھکا لگا کر لیگ کا 100واں چھکا مکمل کیا۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں پی ایس ایل ٹو میں ٹیموں کے درمیان دلچسپ و سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے، ایک طرف جہاں بلے باز جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کر کے شائقین کو خوب تفریح فراہم کر رہے ہیں تو وہیں پر شائقین کے درمیان باؤنڈری سے باہر کیچ پکڑنے کے مقابلے بھی جاری ہیں، ٹورنامنٹ کے اختتام پر کیچز تھامنے والے شائقین میں ایک کروڑ روپے کا نقد انعام تقسیم ہو گا۔

ہفتہ کو لاہور اور کوئٹہ کے درمیان سنسنی خیز میچ دیکھنے کو ملا اور اعصاب کی جنگ میں کوئٹہ بازی لے گیا، میچ میں مجموعی طور پر 26 چھکے لگے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -