بھارتی بورڈ کے جی ایم کمرشل عہدے سے مستعفی

بھارتی بورڈ کے جی ایم کمرشل عہدے سے مستعفی

  

نیودہلی (نیٹ نیوز)بھارتی کرکٹ بورڈ کے جنرل منیجر کمرشل آر پی شاہ نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا۔وہ بھارتی بورڈکے تجارتی مفاد میں بڑے فیصلہ سازوں میں سے ایک جانے جاتے تھے۔

،آر پی شا ہ نے بتایا کہ ان پر استعفیٰ دینے کے حوالے سے کسی قسم کا کوئی دباؤ نہیں تھا بلکہ مستعفی ہونے کا فیصلہ اپنی بڑھتی عمرکی وجہ سے پچھلے سال اکتوبر میں ہی کرلیاتھا۔انہوں نے کہا کہ میری عمر 61برس کی ہوگئی ہے رہائش پونا میں ہونے کی وجہ سے روزانہ ممبئی آنا جانا بھی میرے لیے مشکل ہوچکاہے۔انہوں نے کہا کہ چیف ایگزیکٹو آفیسر راہول جوہری نے عہدے پر کام جاری رکھنے کیلئے بہت دباؤ ڈالا مگر میں نے خود ہی معذرت کرتے ہوئے استعفیٰ دیدیا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -