ڈی ویلیئرز کی نظریں کیریئر کے 9 ہزار رنز مکمل کرنے پر

ڈی ویلیئرز کی نظریں کیریئر کے 9 ہزار رنز مکمل کرنے پر

  

ہملٹن(اے پی پی) جنوبی افریقن ٹیم کے کپتان اور جارح مزاج بلے باز اے بی ڈی ویلیئرز کیلئے نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز انتہائی اہمیت کی حامل ہے، سیریز کے دوران ڈی ویلیئرز کی نظریں کیریئر کے 9 ہزار رنز مکمل کرنے پر مرکوز ہوں گی، اگر ویلیئرز کیویز کے خلاف سیریز میں کیریئر کے 9 ہزار رنز مکمل کرنے میں کامیاب ہوئے تو وہ یہ اعزاز پانے والے جنوبی افریقہ کے دوسرے اور دنیا کے 18ویں بلے باز بن جائیں گے۔ ویلیئرز نے 2005ء میں ایک روزہ کیریئر کا آغاز کیا تھا اور اس وقت ان کا شمار دنیائے کرکٹ کے منجھے ہوئے بلے بازوں میں ہوتا ہے، انہوں نے 211 میچز میں 8913 رنز بنا رکھے ہیں اور کیریئر کے 9 ہزار رنز مکمل کرنے کیلئے انہیں مزید 187 رنز کی ضرورت ہے۔

، اس بات کے قوی امکانات ہیں کہ ویلیئرز کیویز کے خلاف سیریز میں یہ کارنامہ انجام دینے میں کامیاب ہو جائیں گے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -