نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ون ڈے آج ہوگا

نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ون ڈے آج ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


آکلینڈٖ(آئی این پی)نیوزی لینڈ اور ساؤتھ افریقہ کے درمیان پہلا ون ڈے (آج) اتوار کوکھیلا جائے گا۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم ان دنوں دورہ نیوزی لینڈ پر ہے جہاں وہ پانچ ون ڈے اور تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی،دونوں ٹیموں کے درمیان واحد ٹی ٹونٹی 17فروری کو آکلینڈ میں کھیلا گیا، پہلا ون ڈے (آج ) 19فروری کو ہیملٹن، دوسرا 22 فروری کو کرائسٹ چرچ،تیسرا 25فروری کو ویلنکٹن، چوتھا یکم مارچ کو ہیملٹن جبکہ پانچواں اور آخری ون ڈے چار مارچ کو آکلینڈ میں کھیلا جائے گا،دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ 8 سے 12مارچ تک ڈونیڈن،دوسرا 16سے20مارچ تک ویلنکٹن جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ 25سے 29 مارچ تک ہیملٹن میں کھیلا جائے گا۔