جیت پر اللہ کا شکر گزار ہوں، پیٹرسن کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے: سرفراز احمد

جیت پر اللہ کا شکر گزار ہوں، پیٹرسن کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے: سرفراز احمد

  

شارجہ (مانیٹرنگ ڈیسک) کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ میں آج کا میچ جیتنے پر اللہ کا شکر گزار ہوں اور کیون پیٹرسن کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے ان کے زور دار چھکے اور چوکے بہت یاد آتے ہیں انہوں نے شاندار اننگز کھیلی۔کیون پیٹرسن کی وجہ سے ہم نے ٹورنامنٹ کا سب سے زیادہ سکور کیا اتنا بڑا ٹارگٹ پیٹرسن نے آسان کر دیا۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد لاہور قلندرز کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی۔ اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میچ شروع ہونے سے پہلے پوری ٹیم پرجوش تھی ،ہم پر اعتماد تھے۔میچ جیتنے کے لئے ٹیم کے کھلاڑیوں میں خود اعتمادی کا ہونا بہت ضروری ہوتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میچ کے دوران ٹیم پر پریشر تو تھا لیکن ہم پر عزم تھے اور پیٹرسن کی شاندار بیٹنگ کے باعث ہمیں فتح حاصل ہوئی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -