پہلا نیشنل کراٹے کیمپ لاہور میں شروع ہوگیا
لاہور(سپورٹس رپورٹر)جاپان کراٹے ایسو سی ایشن پاکستان اور جاپان کراٹے ایسو سی ایشن پنجاب کے زیر اہتمام پہلا نیشنل کراٹے کیمپ لاہور میں شروع ہوگیا ہے۔ جس میں پنجاب کے کھلاڑیوں اور آفشلز کی بھرپور شرکت۔اس کیمپ میں پورے پاکستان اور خاص کر پنجاب اور پنجاب پولیس کا ایک 10ممبر پر مشتمل سکوائٹ سینی مزمل احمد رانا چیف وچیئرمین جاپان کراٹے ایسوسی ایشن پنجاب کے زیر نگرانی شرکت کرے گا۔
اور جاپان کراٹے ایسو سی ایشن لاہور کی طرف سے سنی محمد عثمان وعقیل احمد جمیل رانا محمد ،رحمٰن چوہدری نثار احمد کٹھانہ صلاح الدین محمد طیب محبالرحمٰن مغل عمر وغیرہ شرکت کریں گے۔