ویٹرنز گولڈ کپ،عامر کیبلز نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

ویٹرنز گولڈ کپ،عامر کیبلز نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

  

لاہور (پ ر)تیسرے ترک پلاسٹ ویٹرنز گولڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ عامر کیبلز نے ٹوٹلی کرکٹ کو 7 وکٹوں سے ہراکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ ٹوٹلی کرکٹ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 27.3 اوورز میں تمام کھلاڑیوں کے نقصان پر 144 رنز بنائے۔ محمد شاہد نے 37، خالد حبیب 28 اور راجہ کاشف نے 17 رنز بنائے۔ عامر کیبلز کی جانب سے ریحان رؤف نے 3/20، جاوید خان 2/14، قیصر ندیم 2/25، اکبر علی 1/22، یاسین چیمہ 1/24 اور شکیل ملک نے 1/29 وکٹ حاصل کیں۔ جواب میں عامر کیبلز نے 20.5 اوورز میں 3 کھلاڑیوں کے نقصان پر مطلوبہ سکور پورا کرلیا۔ عامر الیاس بٹ نے 25، صہیب فیصل64 رنز ناٹ آؤٹ جبکہ افضل شاہ نے 43 رنز ناٹ آؤٹ بنائے۔ ٹوٹلی کرکٹ کی جانب سے فلم سٹار شان شاہد نے 2/47 اور علی شان نے 1/27 وکٹ حاصل کیں۔

قیصر وحید، محمد آصف امپائر جبکہ وارث بشیر سکورر تھے۔ میچ کے اختتام پر مہمانِ خصوصی سی ای او گولڈن بناسپتی محمد سلمان خان نے افضل شاہ کو ان کے شاندار کھیل پر مین آف دی میچ کا انعام دیا جبکہ سی ای او عامر کیبلز عامر الیاس بٹ ہمراہ تھے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -