برڈچ، تسونگا، گوفن اور ہربرٹ روٹرڈیم اوپن ٹینس مینز سنگلز سیمی فائنل میں پہنچ گئے

برڈچ، تسونگا، گوفن اور ہربرٹ روٹرڈیم اوپن ٹینس مینز سنگلز سیمی فائنل میں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


روٹرڈیم(اے پی پی) ٹامس برڈچ، جوویلفریڈ تسونگا،ڈیوڈ گوفن اور پیری ہربرٹ پیش قدمی برقرار رکھتے ہوئے روٹرڈیم اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔ ہالینڈ میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز ایونٹ کے کوارٹرفائنلز میں جمہوریہ چیک کے سٹار کھلاڑی برڈچ نے مارٹن کلیزن کو 6-3 اور 6-3 سے ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی، فرانس کے تسونگا نے مرین کلچ کو سخت مقابلے کے بعد ٹائی بریک پر 7-6، (10-6) اور 7-6، (7-5) سے ہرا کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا، ڈیوڈ گوفن نے گریگور دمترف کو ہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیا، فرانس کے ہربرٹ نے ڈومینک تھیم کو شکست دے کر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی۔