ٹرمپ، ڈونلڈسن، بنگھم اور میکنز ویلش اوپن سنوکر سیمی فائنل میں پہنچ گئے

ٹرمپ، ڈونلڈسن، بنگھم اور میکنز ویلش اوپن سنوکر سیمی فائنل میں پہنچ گئے

  

کارڈف(اے پی پی) جڈ ٹرمپ، ڈونلڈسن، بنگھم اور میکنز ویلش اوپن سنوکر ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔ ویلش اوپن کے سلسلے میں کھیلے گئے کوارٹرفائنلز میں جڈٹرمپ نے بیری ہاکنز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5-4 فریمز سے زیر کر کے سیمی فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا، ٹرمپ نے ہاکنز کو فیصلہ کن فریم میں ہرا کر ایونٹ سے باہر کیا، سٹورٹ بنگھم نے سٹورٹ کیرنگٹن کو 5-3 فریمز سے ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی، روبرٹ میکنز نے مافلن کو 5-2 فریمز سے شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا جبکہ چوتھے اور آخری کوارٹرفائنل میں ڈونلڈسن نے یولانگ کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 5-0 فریمز سے زیر کر کے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -