روز ٹیلر کو ون ڈے کیریئر کے 6 ہزار رنز مکمل کرنے کیلئے 51 رنز درکار

روز ٹیلر کو ون ڈے کیریئر کے 6 ہزار رنز مکمل کرنے کیلئے 51 رنز درکار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ہملٹن(اے پی پی) نیوزی لینڈ ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز روز ٹیلر کو ون ڈے کرکٹ میں کیریئر کے 6 ہزار رنز مکمل کرنے کیلئے مزید 51 رنز درکار ہیں، وہ یہ اعزاز پانے والے چوتھے کیوی بلے باز بن جائیں گے، اس سے قبل سٹیفن فلیمنگ، نیتھن ایسٹل اور برینڈن میک کولم بھی یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں، فلیمنگ نے 8007ء، ایسٹل نے 7090 اور میک کولم نے 6083 رنز بنا رکھے ہیں۔ ٹیلر نے 2006ء میں ایک روزہ کیریئر کا آغاز کیا تھا اور انہوں نے اب تک 178 میچز میں 5949 رنز بنا رکھے ہیں۔
اور توقع ہے کہ وہ آج اتوار کو پروٹیز کے خلاف پہلے ون ڈے میں 6 ہزار رنز مکمل کر لیں گے۔ انہوں نے 16 شاندار سنچریاں بھی بنا رکھی ہیں۔