قطر اوپن ٹینس، ثانیہ مرزا کا سفر ڈبلز سیمی فائنل میں ختم

قطر اوپن ٹینس، ثانیہ مرزا کا سفر ڈبلز سیمی فائنل میں ختم
 قطر اوپن ٹینس، ثانیہ مرزا کا سفر ڈبلز سیمی فائنل میں ختم

  

دوحہ(نیٹ نیوز) کیرولین وزنائیکی اور کیرولینا پلسکووا فتوحات برقرار رکھتے ہوئے قطر اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز فائنل میں پہنچ گئیں، ثانیہ مرزا کو ویمنز ڈبلز سیمی فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ قطر میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے ویمنز سنگلز ایونٹ کے سیمی فائنلز میں ڈنمارک کی سٹار کھلاڑی اور سابق عالمی نمبر ایک کیرولین وزنائیکی نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مونیکا پوئگ کو سٹریٹ سیٹس میں 6-1 اور 6-2 سے ہرا کر فائنل میں جگہ بنائی جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں پلسکووا نے سیبلکووا کو شکست دی، ڈبلز ایونٹ کے سیمی فائنل میں سریبوٹنک اور سپیئرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ثانیہ مرزا اور سٹرائیکووا کو زبردست مقابلے کے بعد 6-3، 1-6 اور 10-8 سے ہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔ سریبوٹنک اور سپیئرز کو فائنل میں ساوچک اور شیوڈووا کا چیلنج درپیش ہو گا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -