کے پی کے ‘فاٹا‘بالائی پنجاب اور شمالی علاقہ جات میں ہلکی بارش پہاڑوں پر برفباری کا امکان

کے پی کے ‘فاٹا‘بالائی پنجاب اور شمالی علاقہ جات میں ہلکی بارش پہاڑوں پر ...

  

لاہور(کامرس رپورٹر)محکمہ مو سمیات کے مطابق آئندہ 48گھنٹوں کے دوران بالائی خیبرپختونخوا، فاٹا، گلگت بلتستان، کشمیر میں اکثر مقامات پر جبکہ اسلام آباد، بالائی پنجاب( راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد، سرگودھا ڈویڑن) میں کہیں کہیں گرج چمک کیساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے جبکہ آج خیبر پختونخوا اور فاٹا میں اکثر مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہو گی ۔محکمہ مو سمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، راولپنڈی، کوئٹہ ڈویڑن، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی۔

مزید :

صفحہ آخر -