’’شہباز شریف کی غیرمعمولی صلاحیتوں کا اعتراف عالمی سطح پر بھی کیا جاتا ہے‘‘

’’شہباز شریف کی غیرمعمولی صلاحیتوں کا اعتراف عالمی سطح پر بھی کیا جاتا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر)چین کی معروف کمپنی ہاربن الیکٹرک انٹرنیشنل کے چیئرمین گوا یونے پنجاب میں مختلف شعبوں کی ترقی کے لئے غیرمعمولی اقدامات پر وزیراعلیٰ محمدشہبازشریف کی قیادت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ آپ کی قیادت میں پنجاب حکومت نے کئی شعبوں میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں اور اسی طرح گیس پاور منصوبوں پر اعلی معیار اور رفتار کے ساتھ کام ہورہا ہے ۔انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ شہبازشریف کی قیادت میں پنجاب حکومت نے منصوبوں کو تیزی سے آگے بڑھایا ہے ۔وزیراعلیٰ کی انتھک محنت کے باعث گیس پاور منصوبے تیزی سے تکمیل کی جانب بڑھ رہے ہیں اورشہبازشریف نے گیس پاور منصوبوں کے لئے ہر سطح پر بھر پور تعاون فراہم کیاہے ۔انہوں نے کہاکہ آپ کی غیر معمولی صلاحیتوں کااعتراف عالمی سطح پر بھی کیا جاتاہے کیونکہ آپ نے جس معیار اور رفتار کے تحت منصوبے مکمل کئے ہیں وہ ایک ریکارڈ ہے ۔

مزید :

صفحہ آخر -