مغرب کی الگ تھلگ رہنے کی پالیسی دہشتگردی کیخلاف جنگ میں رکاوٹ ہے :خواجہ آصف

مغرب کی الگ تھلگ رہنے کی پالیسی دہشتگردی کیخلاف جنگ میں رکاوٹ ہے :خواجہ آصف

  

میونخ(مانیٹرنگ ڈیسک،آن لائن)وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ مغرب کی الگ تھلگ رہنے کی پالیسی دہشتگردی کے خلاف جنگ میں رکاوٹ ہے،مغرب کی حالیہ پالیسیاں دہشتگردی میں اضافے کا سبب بن سکتی ہیں۔میونخ میں گزشتہ روز ہونے والی سیکیورٹی کانفرنس کے پینل مباحثے میں خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہاکہ مغرب کی موجودہ پالیسیاں دہشتگردی میں اضافے کا سبب بن سکتی ہیں،دہشتگردی کے خاتمے کے لئے مغرب کو اپنی پالیسیاں بدلنا ہوں گی،مغرب کی الگ تھلگ رہنے کی پالیسی دہشتگردی کے خلاف جنگ میں رکاوٹ ہے ۔قبل ازیں نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ حمد آصف نے کہا ہے کہ چاروں صوبوں میں حملہ منصوبہ بندی کے تحت ہوا، افغانستان کی سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال ہورہی ہے۔وزیر دفاع خواجہ حمد آصف نے کہا کہ میونخ سیکیورٹی کانفرنس میں پاکستان میں ہونے والے حملوں پر بھی بات کریں گے، انہوں نے مزید کہا کہ افغان صدرسیاسی ناتجربہ کاری کے باعث پاکستان مخالف بیان دیتے ہیں۔

خواجہ آصف

مزید :

صفحہ اول -