لاہور دھماکہ،سہولت کار انوار الحق کے 2بھائی باجو ڑ ایجنسی سے گرفتار

لاہور دھماکہ،سہولت کار انوار الحق کے 2بھائی باجو ڑ ایجنسی سے گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے )باجوڑ ایجنسی کی تحصیل ماموند میں سکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے لاہور بم دھماکے میں ملوث سہولت کار انوارالحق کے دو بھائیوں خلیل اللہ اور حمید اللہ کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے چیئرنگ کراس پر خودکش حملہ آور کے سہولت کار انوارلحق کو تیس دنوں کے جسمانی ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے تحویل میں دے دیا ہے۔دوسری جا نب سی ٹی ڈی نے سہولت کار انوارالحق کو کڑے حفاظتی پہرے میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا اور عدالت کو بتایا کہ ملزم لاہور میں چیئرنگ کراس پر خود کش حملہ آور کا سہولت کار ہے۔ واضح ر ہے وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے ایک روز قبل پریس کانفرنس میں سہولت کار انوار الحق کی گرفتاری کا اعلان کیا اور سی ٹی ڈی نے گزشتہ روز انوارالحق کو میڈیا کے سامنے پیش کیا۔ قانون کے تحت سی ٹی ڈی کسی بھی ملزم کا نوے دنوں کیلئے ریمانڈ لے سکتی ہے۔
سہولت کار

مزید :

صفحہ اول -