20خود کش حملہ آور ملک میں داخل مزید دہشتگردی کا خطرہ

20خود کش حملہ آور ملک میں داخل مزید دہشتگردی کا خطرہ

  

لاہور (شعیب بھٹی ) کالعدم تنظیم جماعت الاحرار کی جانب سے ملک بھر مختلف شہروں میں خودکش حملوں کی منصوبہ بندی ‘ حساس ادارو ں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مرا سلہ بھیج دیا ہے ۔ذرا ئع کے مطا بق حساس اداروں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ایک مراسلہ بھیجا ہے جس کے مطابق کالعدم جماعت الاحرار نے 20 خودکش حملہ آوروں کو تربیت دیکر ملک کے مختلف شہروں میں بھیج دیا ہے جن میں لاہور، کرا چی ، اسلام آباد، راولپنڈی،پشاور، مردان اور سوا ت شامل ہیں ۔ مرا سلے میں بتا یا گیا ہے کہ دہشت گردی کی منصوبہ بندی جماعت الاحرار کے امیر عبدالولی عرف عمر خالد خراسانی کی جانب سے کی گئی ہے ۔ مراسلے کی کاپی کور کمانڈر لاہور، آئی جی پنجاب، سی سی پی او لاہور اور پنجاب بھر کے ڈویڑنل کمشنرز کو بھجوا دی گئیں ہیں ۔ دوسری جا نب سی سی پی اولاہور کاکہنا ہے کہ شہر میں مزرا ت ، مساجد ، تفریحی مقامات پر سیکورٹی سخت کردی گئی ہے جبکہ پو لیس کی جا نب اضا فی نفر ی لگا دی گئی ہے ۔ شہر میں ایس پی اپنی اپنی ڈویژن میں خود سرچ آپریشن کر ر ہے ہیں ابھی تک 17سوافرا د کو چیک کر لیا گیا ہے ۔

مرا سلہ

مزید :

صفحہ اول -