سیہون شریف بم دھماکے کا مبینہ سہولت کار خیر پور سے گرفتار

سیہون شریف بم دھماکے کا مبینہ سہولت کار خیر پور سے گرفتار

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )سیکیورٹی فورسز نے سیہون شریف دھماکے کے مبینہ سہولت کار کو خیر پور کے نواحی علاقے سے گرفتار کر لیاہے۔نجی ٹی وی جیونیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیاہے کہ تفتیش کے دوران سیہون شریف میں حفیظ بروہی گروپ کے ملوث ہونے کا انکشاف ہواہے ،جبکہ خود کش جیکٹ بھی شکار پور میں ہی تیار کی گئی۔ابتدائی تحقیقات میں سامنے آیا ہے کہ خود کش بمبار افغانی تھا۔حفیظ بروہی گروپ لشگر جھنگوی چھوڑ کر داعش کے ساتھ منسلک ہو چکاہے ،یہ گروپ شکار پور بم دھماکوں میں بھی ملوث رہاہے۔

مزید :

صفحہ اول -