دہشت گردی کے خاتمے کیلئے چین کی پاکستان کو تعاون کی پیشکش

دہشت گردی کے خاتمے کیلئے چین کی پاکستان کو تعاون کی پیشکش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بیجنگ(آن لائن)چین نے سیہون دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے پاکستان کو دہشت گردی اور انتہاپسندی کے خاتمے کیلئے تعاون کی پیشکش کی ہے۔چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گینگ شانگ نے اپنی معمول کی پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ’چین سیہون دھماکے میں ہلاک ہونے والے افراد اور زخمیوں کے اہل خانہ سے ہمدردانہ اور مخلصانہ اظہار تعزیت کرتا ہے اور غم کی اس گھڑی میں چینی عوام ان کے ساتھ ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق وزارت خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ چین دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مدد جاری رکھے گا۔ترجمان کے مطابق پاکستان کی جانب سے قومی استحکام کو برقرار رکھنے اور عوامی تحفظ کی کوششوں کی بھی چین حمایت جاری رکھے گا۔ واضح رہے کہ 16 فروری کو سندھ کے شہر سیہون میں درگاہ قلندر لعل شہباز کے احاطے میں ہونے والے دھماکے میں 80 سے زائد افراد ہلاک جبکہ 200 سے زائد زخمی ہوئے تھے، ہولناک دھماکے کی امریکا سمیت دنیا کے دیگر ممالک کی جانب سے بھی مذمت کی گئی تھی۔
چین

مزید :

صفحہ اول -