دہشت گردوں کو آہنی ہاتھوں سے کچلا جائے گا،چوہدری نثار

دہشت گردوں کو آہنی ہاتھوں سے کچلا جائے گا،چوہدری نثار

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے حالیہ دہشت گردی کے واقعات کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کو آہنی ہاتھوں سے کچلا جائے گا اور کوئی سفارتی یا دیگر مصالحتوں کو آڑے نہیں آنے دیا جائے گا، لاہور اور پشاور دھماکوں میں ملوث تمام عناصر کی نشاندہی ہو چکی ہے۔ تفصیلات کے مطابق چوہدری نثار علی خان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ حالیہ دہشت گردی کے واقعات تشویشناک ہیں اور فیصلہ کیا ہے کہ دہشت گردوں کو آہنی ہاتھوں سے کچلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور اور پشاور دھماکوں میں ملوث تمام افراد کی نشاندہی ہو چکی ہے۔ دھماکوں کے بعد ہونے والے اجلاسوں میں سول و فوجی قیادت نے متفقہ اور مضبوط عزم ظاہر کیا ہے کہ معصوموں کو نشانہ بنانے والوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں نے غیر ممالک میں ہیڈ کوارٹرز اور ٹریننگ سنٹر قائم کر لئے ہیں اور پاکستان میں مقیم افغان مہاجرین کو اکثر بطور سہولت کار استعمال کیا جاتا ہے۔ دہشت گردوں کی جانب سے ملک میں بہتر ہوتے امن کو منظم انداز میں نشانہ بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے جبکہ غیر ملکی طاقتیں اور ان کی انٹیلی جنس ایجنسیاں بھی اس میں ملوث ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سلامتی یقینی بنانے کیلئے کسی بھی اقدام سے گریز نہیں کیا جائے گا اور حالیہ واقعات میں ملو ث عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا اور کوئی سفارتی یا دیگر مصالحتوں کو آڑے نہیں آنے دیا جائے گا۔

چوہدری نثار

مزید :

صفحہ اول -