انسانی اعضاکے بکھرنے میں کوتاہی نہیں برتی:مولا بخش چانڈیو

انسانی اعضاکے بکھرنے میں کوتاہی نہیں برتی:مولا بخش چانڈیو
 انسانی اعضاکے بکھرنے میں کوتاہی نہیں برتی:مولا بخش چانڈیو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی ( آن لائن ) پاکستان پیپلز پارٹی کے راہنما مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ سیہون شریف واقعہ کے بعد انسانی اعضاکے بکھرنے میں سندھ حکومت کی کوئی کوتاہی یاغفلت نہیں، واقعہ کے بعدانسانی اعضاکوان کے تقدس کے مطابق جمع کرلیاگیاہے۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ سیہون میں حملے کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے، انسانیت کے دشمنوں نے بزرگ ہستی کے مزارپرخون کی ہولی کھیلی۔ انہوں نے کہا کہ قانونی تقاضوں کیلئے دھماکے کی جگہ کوفوری طورپرصاف نہیں کیاجاتا تاہم اب انسانی اعضاکوان کے تقدس کے مطابق جمع کرلیاگیاہے ، انسانیت کے ناطے اس حساس معاملے پرسیاست سے گریزکیاجائے۔
مولا بخش چانڈیو

مزید :

صفحہ اول -