دہشتگردوں کی جیلوں کو نشانہ بنانے کی دھمکی ،پنجاب بھر میں سکیورٹی نظام مزید سخت

دہشتگردوں کی جیلوں کو نشانہ بنانے کی دھمکی ،پنجاب بھر میں سکیورٹی نظام مزید ...

  

 لاہور(رپو ر ٹ : یو نس با ٹھ )دہشت گردو ں کی جیلو ں کو نشا نہ بنا نے کی دھمکی پر پنجا ب بھر میں سیکو رٹی کا نظا م مز ید سخت اور جد پد تقا ضو ں سے ہم آہنگ کر دیا گیا ہے ۔اربو ں روپے کے سیکو رٹی کیمرے نصب کر نے کے سا تھ سا تھ رینجرز کی اضا فی نفر ی تعینا ت کر کے جیلو ں کی سیکو رٹی ر ینجر زکے سپر د کر دی گئی ہے ۔ جبکہ محکمہ جیل خا نہ جا ت نے حکو مت سے سیکو ر ٹی کے نا م پر مز ید فنڈ ز کا مطا لبہ بھی کیا ہے وا ضح رہے مال روڈ پر خود کش دھماکے کے بعد پنجاب بھرکی جیلوں میں ہائی سیکیورٹی جیل ساہیوال کی طرز پر کیمرے نصب کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے پہلے بھی پنجا ب بھر کی جیلو ں میں قید دہشت گردو ں کی سکیو رٹی کے لیے قیمتی کیمر ے لگا نے کا منصو بہ تشکیل دیا گیا تھا اور این آر ٹی سی کی مدد سے ہا ئی سیکو ر ٹی جیل ساہیوال جیل پر 4کروڑ 35لاکھ 43ہزار روپے کے کیمرے نصب کئے گئے تھے ۔اب ملک بھر میں دہشت گر دی کی نئی لہر کے بعد پنجاب کی تمام جیلوں میں ایک ارب روپے سے زائد مالیت کے کیمرے لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔جس کے لئے ہوم ڈیپارٹمنٹ نے سروے شروع کروا دیئے ہیں ۔زرا ئع کے مطا بق دہشتگردوں نے پنجاب کی کئی جیلوں کو نشانہ بنانے کی دھمکی دے رکھی ہے ۔وا ضح رہے کہ پنجاب بھر کی جیلوں میں ممکنہ دہشتگردی کے پیش نظر کروڑوں روپے کی مالیت کے پہلے ہی کیمرے نصب کئے گئے تھے۔جو کہ موجودہ حا لا ت کے پیش نظر ناکافی قرار دیئے گئے ہیں ۔محکمہ جیل خانہ جا ت نے وزارت داخلہ کو جیلوں میں کیمروں کی تنصیب کے حوالے سے پہلے ہی ایک چٹھی ارسال کر رکھی تھی جس پر کام جاری تھا اب جبکہ چیئرنگ کراس مال روڈ اور ملک میں ہو نے وا لے دیگر خودکش دھماکو ں کے باعث پنجاب کی جیلوں میں فوری طور پر کیمروں کے نصب کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں ۔ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ دہشتگردوں کی جا نب سے پنجاب کی متعدد جیلوں کو دھمکی آمیز پیغا ما ت مو صو ل ہو ئے ہیں ۔پنجاب کی جیلوں میں خطرناک قیدیوں کو پہلے ہی وہاں سے نکال کر ساہیوال کی ہائی سیکیورٹی جیل میں ٹرانسفر کر کے وہاں 4کروڑ روپے سے زائد مالیت کے 520کیمرے نصب کئے جا چکے ہیں جس سے قید دہشت گر دو ں کی حر کا ت و سکنا ت کے علا وہ آواز تک ان کیمرو ں کی مدد سے سنی جا سکتی ہے ۔ محکمہ جیل خانہ جات نے اسی طرز کے کیمرے لگوانے کے لئے دیگر جیلوں پر بھی درخواست کی ہے اگر یہ کیمرے ساہیوال ہائی سیکیورٹی جیل کی طرز کے وہاں نصب کئے گئے تو ان کی مالیت 1ارب روپے سے زائد ہو گی جبکہ بجٹ میں سیکیورٹی اور دیگر ایسے ہی معاملات کے لئے 40کروڑروپے کے لگ بھگ رقم مختص کی گئی تھی۔جیل زرا ئع کے مطا بق پنجا ب بھر کی تما م سنٹر ل جیلو ں پر نفر ی میں اضا فے کے علا وہ رینجرز کے دستے طلب کر لیے گئے ہیں آئی جی جیل خا نہ جا ت میا ں فا رو ق نز یر نے جیلو ں میں کیمر ے لگا نے اور رینجر ز کے دستو ں کی تصد یق کی ہے ۔

مزید :

صفحہ اول -