بلوچستان کا لعدم تنظیموں کے 14فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل

بلوچستان کا لعدم تنظیموں کے 14فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل

  

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک ) سبی اور کوہلو میں کالعدم تنظیموں کے 14فراری قومی دھارے میں شامل ہو گئے ۔آئی ایس پی آر کے مطابق سبی اور کوہلو سے کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 14فراریوں نے ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہونے کا اعلان کر دیا ہے اور ماضی میں مفاد پرست عناصر کے ہاتھوں استعمال ہونے پر پچھتاوے کا اظہار کیا ہے۔فراری بیرون ممالک مقیم لیڈروں کے احکامات پر تحریبی کارروائیوں میں ملوث تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق فراریوں نے مستقبل میں ملک دشمن اور شدت پسندوں کا ساتھ نہ دینے کا عہد کیا ہے ، قومی دھارے میں شامل ہونے والوں میں کالعدم بی آر اے ، بی ایل اے ،یو بی اے ، بی آر جی کے فراری شامل ہیں۔

بلوچ فراری

مزید :

صفحہ اول -