روس کیساتھ رابطے کے سوال پر ایف بی آئی ڈائریکٹر کی سینیٹ میں طلبی

روس کیساتھ رابطے کے سوال پر ایف بی آئی ڈائریکٹر کی سینیٹ میں طلبی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


واشنگٹن (اظہر زمان، بیورو چیف) کیپٹل ہل سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق ایف بی آئی کے ڈائریکٹر جیمز کومی نے سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کو روس کے ساتھ رابطے کے سوال پر ایک ’’کلاسیفائیڈ‘‘ بریفنگ دی ہے۔ جمعرات کو صدر ٹرمپ نے اپنی تندو تیز نیوز کانفرنس میں نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر مائیکل فلین کے استعفے کے بعد کی صورتحال میں روس کے ساتھ رابطوں کے حوالے سے بات کی تھی۔ اس میں انٹیلی جنس کے بارے میں سوال اٹھائے گئے تھے جن کی بنا پر سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی نے ایف بی آئی ڈائریکٹر جیمز کومی کو اپنے ادارے کی طرف سے پوزیشن فراہم کرنے کیلئے طلب کیا تھا۔ صدر ٹرمپ نیا سکیورٹی ایڈوائزر نامزد کریں گے تو اس کی توثیق بھی سینیٹ کرے گی جس کے بغیر وہ عہدہ نہیں سنبھال سکتا۔ سکیورٹی ایڈوائزر کے حوالے سے سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کا اختیار اہم ترین ہے چونکہ تین گھنٹے کی یہ بریفنگ خفیہ کمرے میں ہوئی اس لئے دونوں فریق اس سلسلے میں بتانے سے گریز کر رہے ہیں تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ یقیناًصدر ٹرمپ کی معتوب ایف بی آئی کے سربراہ کے طور پر جیمز کومی سے سینیٹ کمیٹی نے سخت چبھتے ہوئے سوالات پوچھے ہوں گے۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ روس کے ساتھ انٹیلی جنس سمیت دیگر شعبوں میں روابط کا معاملہ بہت حساس ہے جس سے امریکہ کی قومی سلامتی کے بارے میں اہم سوالات پیدا ہوگئے ہیں۔
جیمز کومی

مزید :

صفحہ اول -