لاہور دھماکہ، شہدا کے ورثاء کیلئے امدادی پیکیج اور سول اعزازات کی سفارشات حکومت کو ارسال

لاہور دھماکہ، شہدا کے ورثاء کیلئے امدادی پیکیج اور سول اعزازات کی سفارشات ...

  

لاہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے )سانحہ چیئرنگ کراس میں شہید ہونے والے پولیس افسران واہلکاروں کے ورثا کیلئے خصوصی امدادی پیکیج اوراعلیٰ سول اعزاز دینے کی سفارشات پر مشتمل سمری حکومت کوارسال کردی گئی ۔بتا یا گیا ہے کہ آئی جی پنجاب نے شہیدافسران کے اہلخانہ کی مالی معاونت ودیگرسفارشات کی سمری وزیراعلی پنجاب کوبھجوادی ہے۔سمری میں کہاگیاہے کہ شہیدڈی آئی جی کیپٹن ریٹائرڈ احمدمبین اورایس ایس پی آپریشنززاہداکرام گوندل کیاہلخانہ کی 5،5کروڑروپے مالی امدادکی جائے۔ دونوں افسران کے اہل خانہ کوایک ایک کنال پرتعمیرشدہ گھردیاجائے اوردونوں افسران کی پروموشن کیساتھ مکمل تنخواہ بھی ساٹھ سال تک نوکری مکمل ہونے تک اہلخانہ کودی جائے۔افسران کی بیوی یابیٹے کوگریڈ17کی نوکری دی جائے۔بچوں کے ملک یابیرون ملک میں تعلیم کامکمل خرچ دیاجائے جبکہ افسران کی بیٹیوں کی شادیوں کاتمام خرچ بھی دیاجائے۔سمری میں شہیدہونیوالے دیگراہلکاروں کے اہلخانہ کوایک،ایک کروڑروپے مالی امداد اوراہلکاروں کے ا ہل خانہ کو10،10مرلے کے تعمیرشدہ گھردیئے جائیں اورباقی پیکیج پالیسی کے مطابق دیا جائے۔کیپٹن ریٹائرڈ احمدمبین اورزاہداکرام گوندل سمیت دیگراہلکاروں کیلئے اعلیٰ سول اعزازکی بھی درخواست کی گئی ہے۔

مزید :

صفحہ اول -