شرجیل اور خالد جرم قبول کرلیں سزا میں نرمی کی جائے گی ،پی سی بی کی آفر

شرجیل اور خالد جرم قبول کرلیں سزا میں نرمی کی جائے گی ،پی سی بی کی آفر

  

لاہور (سپورٹس رپورٹر) فکسنگ سکینڈل میں معطل کرکٹرز شرجیل خان اور خالد لطیف کو پی سی بی نے انوکھی پیشکش کر دی، بورڈ کا کہنا ہے کرکٹرز جرم قبول کر لیں سزا میں نرمی کی جائے گی۔شرجیل خان اور خالد لطیف سے تیسرے روز بھی پوچھ گچھ کی گئی۔ اینٹی کرپشن حکام نے معطل کرکٹرز پر سخت سوالات کی بوچھاڑ کر دی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے دونوں کھلاڑیوں پر جرم قبول کرنے کیلئے دباؤ بھی بڑھا دیا ہے۔ ساتھ ہی یہ پیشکش بھی کی ہے کہ اعتراف جرم کے عوض ان کی سزاؤں میں نرمی کی جائے گی۔کھلاڑیوں سے چیف سلیکٹر انضمام الحق اور دیگر حکام بالا کی الگ الگ ملاقاتیں بھی ہوئیں۔ پی سی بی لیگل ڈیپارٹمنٹ کے ہیڈ سلمان نصیر نے شرجیل خان اور خالد لطیف کو چارج شیٹ دی۔ معطل کرکٹرز چودہ دن میں الزامات کا جواب دیں گے۔

مزید :

صفحہ اول -