شرجیل خان اور خالد لطیف کو چارج شیٹ دیکر وصولی کے دستخط لے لیے،ترجمان پی سی بی

شرجیل خان اور خالد لطیف کو چارج شیٹ دیکر وصولی کے دستخط لے لیے،ترجمان پی سی ...

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ نے کرکٹر شرجیل خان اور خالد لطیف کو چارج شیٹ دیکر وصولی کے دستخط لے لیے،ترجمان پی سی بی امجد بھٹی کے مطابق دونوں کرکٹرز 14 دن میں چارج شیٹ پر جواب دینے کے پابند ہیں،اگر کرکٹرز نے چارجز سے انکار کیا تو ریٹائرڈ جج کی سربراہی میں تین رکنی ٹربیونل بنایا جائیگا ، جس میں سابق جج، سابق کرکٹر اور سول سوسائٹی کا ایک معزز فرد شامل ہوگا۔انہوں نے کہا کہ کرکٹرز نے اگر اعتراف کرلیا تو پھر سزا کا تعین کرنے کیلئے پی سی بی ڈسپلنری کمیٹی تشکیل دے گاجبکہ کھلاڑیوں کو پی سی بی فیصلے کو عدالت میں چیلنج کرنے کا بھی اختیار ہوگا ۔

چارج شیٹ

مزید :

صفحہ اول -