بچی جس کا دل باہر دھڑکتا ہے

بچی جس کا دل باہر دھڑکتا ہے
 بچی جس کا دل باہر دھڑکتا ہے

  

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)سینے کے باہر دل کے ساتھ پیدا ہونے والی سات سالہ روسی بچی ویرسافیا بورن اس امید کے ساتھ امریکا پہنچی ہے کہ اس کا ایک آپریشن ہو جس کے بعد وہ عام انسانوں کی طرح زندگی گزار سکے۔طبی ماہرین کے مطابق دنیا بھر میں ہر 10 لاکھ میں سے صرف 5 افراد اس نادر مسئلے سے دوچار ہوتے ہیں۔ بورن کی پیدائش کے وقت ہی ڈاکٹروں نے اس کے والدین کو واضح کر دیا تھا انہیں بدترین صورت حال کے لیے ذہنی طور پر تیار رہنا چاہیے تاہم تمام تر مسائل کے ساتھ ابھی تک کا وقت خیریت سے گزر گیا ہے۔بورن کو حال ہی میں امریکا منتقل کیا گیا ہے تاکہ اس کے بلند فشار خون کو کم کرنے کے لیے علاج فراہم کیا جائے۔بون کا کہنا ہے کہ وہ صرف ہلکے پھلکے کپڑے پہنتی ہے تاکہ اس کا دل متاثر نہ ہو۔

مزید تفصیلات کیلئے وزٹ کریں۔ dailypakistan.com.pk

مزید :

صفحہ اول -