دہشتگردی وارداتیں،درگاہوں،تعلیمی اداروں،ائیر پورٹ،پولیس لائن کی سکیورٹی سخت

دہشتگردی وارداتیں،درگاہوں،تعلیمی اداروں،ائیر پورٹ،پولیس لائن کی سکیورٹی ...

  

ملتان(سٹی رپورٹر،جنرل رپورٹر،سٹاف رپورٹر، کرائم رپورٹر)ملک میں ہونیوالی دہشتگردی کی پے در پے وارداتوں کے(بقیہ نمبر12صفحہ12پر )

بعد درگاہوں،تعلیمی اداروں،ائیر پورٹ اور پولیس لائن کی سکیورٹی سخت کردی گئی تفصیل کے مطابق محکمہ اوقاف ملتان نے درگاہوں پر تعینات پرائیویٹ سیکورٹی کمپنیکو تربیت یافتہ سابق ریٹا ئرڈ فوجیوں کو تعینات کرنے کے احکامات جاری کر دےئے ہیں بتایا جاتا ہے ملتان میں موجود اولیاء کرام کی درگاہوں پر 15سے زائد پرائیویٹ سیکورٹی گارڈ تعینات ہیں جو کی خدمات محکمہ اوقاف نے ایک پرائیویٹ سیکورٹی کمپنی سے حاصل کی ہوئی ہیں اس حوالے سے محکمہ اوقاف نے سیکورٹی کمپنی کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ درباروں پر سابق ریٹائرڈ فوجی تعینات کریں ۔دریں اثناء محکمہ اوقاف ملتان نے دربار حضرت شاہ رکن عالم ، دربار حضرت غوث بہاؤ الدین زکریا ملتانی اور دربار حضرت شاہ شمس تبریز کے باہرقناعت لگا کر اضافی سیکورٹی گارڈ تعینات کر دےئے ہیں تاکہ زائرین کی سیکورٹی کو سخت سے سخت بنایا جاسکے بتایا جاتا ہے کہ زونل ایڈ منسٹریٹر اوقات اور پولیس کے اعلی افسران کے درمیان مشترکہ میٹنگ میں د رباروں کی سیکورٹی سخت کرنے کے حوالے سے ہدایات کی گئی تھی جس پر زونل ایڈ مسنٹر یٹر اوقاف نے درباروں پر اضافی گارڈ تعینات کر دےئے ہیں۔دریں اثناء ملک بھر میں جاری دہشتگردی کی لہر کے باعث ملتان انٹرنیشنل اےئرپورٹ کی سکیورٹی بھی سخت کردی گئی ‘سکیورٹی اہلکار اےئر پورٹ گیٹ پر مسافروں کی جامعہ تلاشی لینے کے بعد اندر جانے دے رہے ہیں جبکہ اس سے قبل صرف گاڑی کی تلاشی کے بعد اندر جانے دیتے تھے۔ضلع ملتان میں تمام سرکاری و نجی سکولز وکالجز کی سکیورٹی کے سلسلے میں ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرنے کا حکم دے دیا گیا ‘ اس سلسلے میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر زاہد اکرام کی صدارت میں میٹنگ ہوئی جس میں ڈائریکٹر کالجز ملتان ڈویژن سید منصور شاہ ‘ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ( سیکنڈری) ریاض خان بلوچ ‘ مختلف پرائیویٹ سکولز کے مالکان ‘ سرکاری و نجی کالجز کے سربراہان نے شرکت کی ‘ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر زاہد اکرام نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی اداروں میں فول پروف سکیورٹی انتظامات کو ہر صورت میں یقینی بنایا جائے گا ۔علاوہ ازیں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سکیورٹی خدشات کے باعث دن کے وقت تھیٹروں میں عوامی آمد ورفت روکنے کیلئے گیٹ اور بیت الخلاء کو بند رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ تھیٹروں پر کلوز سرکٹ کیمروں کا کنکشن تھانہ چہلیک کو بھی دیدیا ہے جہاں پر موجود اہلکار تھیٹروں کی سرگرمیوں کو چیک کررہے ہیں۔جبکہ ریجنل پو لیس آفیسر ملتان سلطان اعظم تیموری نے پولیس ٹریننگ انسٹیٹیوٹ ملتان میں موجودہ ملکی حالات کے پیش نظر کیے گئے سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جا ئزہ لیا ۔ دورہ کے آغاز پر مقصود احمد خان کھچی ایس ایس پی پولیس ٹریننگ انسٹیٹیوٹ ملتان نے اُن کو خوش آمدید کہا اور سکیورٹی انتظامات کے بارے مکمل بریف کیا ۔ دوران وزٹ سلطان اعظم تیموری آر پی او ملتان نے ادارہ میں قائم کیے گئے سکیورٹی کنٹرول روم کا بھی معائنہ کیا ور اس سلسلہ میں تما م سکیورٹی اہلکاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ان حالات میں پو لیس اہلکاروں کو مزید چاک و چو بند رہنا ہو گا ۔ریجنل پولیس آفیسر سلطان اعظم تیموری نے گزشتہ روز پولیس لائن متی تل کادورہ کیا۔ بٹالین کمانڈر ایس ایس پی محمود الحسن نے ریجنل پولیس آفیسر کو پولیس لائن متی تل کی سکیورٹی بارے تفصیل سے بریف کیا۔ ان کو بتایا گیا کہ موجودہ حالات کے پیش نظر پولیس لائن متی تل میں سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے ہیں۔ اہلکاروں کو افسران بالا کی ہدایت کے مطابق بریف کیا گیا ہے کہ وہ ملک و قوم کے دشمن عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں۔ یہ مٹھی بھر دہشت گرد ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتے ۔ بعد ازاں ترجمان پنجاب کانسٹیبلری انسپکٹر شیخ ہارون الہیٰ نے ریجنل پولیس آفیسر کو بتایا کہ یہاں تسلسل کے ساتھ ریفریشر کورسز بھی کرائے جا رہے ہیں۔ اہلکاروں نے مجمع خلاف قانون ، مارشل آرٹس، آنکھوں پر پٹی باندھ کر فائر کرنے کا بھی عملی مظاہر ہ بھی کیا ۔ اس کے علاوہ پولیس لائن متی تل کی باؤنڈری لائن پر چھپے دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے کیلئے فرضی مشقوں کا بھی مظاہرہ کیا ۔ اس موقع پر ریجنل پولیس آفیسر نے سکیورٹی امور بارے ہدایات جاری کیں۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -