سانحہ سیہون شریف،ڈاکٹر طاہر القادری کا 66 واں یوم پیدائش آج سادگی کیساتھ منایا جائیگا
ملتان (سٹی رپورٹر)پاکستان عوامی تحریک جنوبی پنجاب کے ترجمان راؤ محمد عارف رضوی کے مطابق قائد تحریک شیخ الاسلام ڈاکٹر(بقیہ نمبر14صفحہ12پر )
محمد طاہر القادری کا 66 واں یوم پیدائش آج 19 فروری کو پوری دنیا میں سادگی کے ساتھ منایا جائے گا۔پاکستان کے تمام شہروں سمیت دنیا کے 100 سے زائد ممالک میں سالگرہ تقریبات منعقد ہونگی۔اس سلسلے میں سیمینار،مذاکرے،محافل نعت کا انعقاد کیا جائے گا۔سانحہ سیہون شریف اور دیگر دہشت گردی کے واقعات کے پیش نظر سالگرہ کی تمام تقریبات سادگی کے ساتھ منعقد کی جائیں گی۔سالگرہ کے حوالے سے سب سے بڑی اور مرکزی تقریب مرکزی سیکرٹریٹ لاہور میں منعقد ہوگی جس میں چیئرمین سپریم کونسل صاحبزادہ حسن محی الدین القادری اور صاحبزادہ ڈاکٹر حسین محی الدین القادری سمیت مرکزی و صوبائی قائدین شرکت کریں گے۔مرکزی تقریب میں محفل سماع کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔