دنیا پور پولیو کیس میں پیشرفت،ایریا انچارج،2لیڈی ہیلتھ ورکرز سمیت5معطل

دنیا پور پولیو کیس میں پیشرفت،ایریا انچارج،2لیڈی ہیلتھ ورکرز سمیت5معطل

  

دنیاپور (نامہ نگار)چیف ایگزیکٹو ہیلتھ ڈاکٹر محمد طارق نے ایک ایریا (بقیہ نمبر15صفحہ12پر )

انچارج اور دو لیڈ ی ہیلتھ ورکرز سمیت پانچ آفراد کو معطل کردیا تفصیل کے مطابق دنیا پور کے نواحی گاوں چک نمبر پندرہ ایم کے محمد افضل بلوچ کے چار ماہ کے بچے علی حسن میں پولیو جراثیم کی تصدیق کے بعد چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ لودہراں ڈاکٹر محمد طارق نے ایریا انچارج ،یوسی انچارج ،اور دو لیڈی ہیلتھ ورکرز سمیت پانچ آفراد کو معطل کر دیا ہے معطل ہونے والوں میں لیڈی ہیلتھ ورکرز عابدہ بی بی ،عزیز بیگم ،جبکہ عبدالطیف ،ابراہیم ،اور عبدالستار شامل ہیں جبکہ اے ایس وی عبدالروف کو شوکاز نوٹس دیا گیا ہے ،اور ڈاکٹر ریاض اعوان سے وضاحت طلب کر لی گئی ہے ،چیف ایگزیکٹو آفیسر لودہراں کی اس کاروائی کے بعد محکمہ صحت کے افسران میں کھلبلی مچ گئی ہے ،معلوم ہوا ہے کہ معطل کئے گے آفراد کے خلاف محکمانہ کاروائی بھی شروع ہو گئی ہے ۔یادرہے گزشتہ روز جب ڈی سی لودہراں خرم شہزاد نے دیگر آفسران کے ہمراہ نواحی گاوں چک نمبر پندرہ ایم کا دورہ کیا اور متاثرہ بچے کے والدین سے بات چیت کی تھی تو وہاں پر انکشاف ہوا تھا کہ ویکسینیٹر نے پولیو سے بچاو کا ٹیکہ لگاے بغیر ہی بچے کے کارڈ اور اپنے ریکارڈ میں وہ انجکشن درج کیا ہوا تھا جس پر ڈی سی او لودہراں راجہ خرم شہزاد نے بھی برہمی کا اظہار کیا تھا ۔دریں اثناء دنیاپور کے نواحی گاوں چک نمبر پندرہ ایم میں محمد افضل نامی شخص کے چار ماہ کے بچے علی حسن میں پولیو وائرس کی تصدیق کے بعد اب معلوم ہوا ہے کہ سیکرٹری ہیلتھ پنجاب علی جان کا آج دنیا پور کا دورہ متوقع ہے ،معلوم ہوا ہے کہ سیکرٹری ہیلتھ علی جان دنیا پور آمد کے فوری بعد نواحی گاوں چک نمبر پندرہ ایم جائیں گے جہاں وہ پولیو سے متاثرہ بچے علی حسن اور انکے والدین سے ملاقات کر یں گے انکی آمد کی اطلاعات سے محکمہ ہیلتھ کے اہلکاروں میں مختلف قسم کی چے مگوئیاں کی جارہی ہیں ۔

پولیو کیس

مزید :

ملتان صفحہ آخر -