دہشتگردی کیخلاف ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں احتجاجی مظاہرے،شمعیں روشن کی گئیں
ملتان،خانپور،کبیروالا (خبرنگار ، نمائندگان ) لاہور اور سیہون شریف سمیت دیگر علاقوں میں ہونیوالی حالیہ دہشتگردی کی وارداتوں کیخلاف احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ گزشتہ روز بھی جاری ر(بقیہ نمبر24صفحہ12پر )
ہا خود کش دھماکوں میں شہید ہونیوالوں کیلئے شمعیں بھی روشن کی گئیں،ملتان سے خبرنگار کے مطابق سانحہ سخی شہباز قلندر میں نہتے شہریوں کا قتل عام دہشت گردی کی بدترین مثال ہے اگر نیشنل ایکشن پلان کی اصل روح پر عمل درآمد کیا جاتا تو مطلوبہ نتائج حاصل کیے جاسکتے تھے مگر حکمرانوں نے کسی خاص مصلحت کے تحت اس سے روگردانی کر کے پنجاب کو سہولت کاروں کی آماجگاہ بنا دیا۔ ان خیالات کا اظہار کونسلرز اتحاد ضلع ملتان کے صدر حاجی محمد یوسف انصاری نے میجر جہاں زیب شہید چوک( چوک نواں شہر) پر سانحہ لاہور اور سیہون شریف میں شہید ہونے والے بے گناہ افراد کی یاد میں مشعلیں روشن کرنے کے موقع پر کیا۔حاجی محمد یوسف انصاری نے کہا پنجاب میں بلا تفریق آپریشن کا آغاز بہت پہلے ہونا چاہیے مگر اس سے رو گردانی کر کے مفادات کے بھینٹ چڑھا دیا گیا جس کے نتائج کا سامناآج ہم نہتے شہریوں کے درگاہوں اور سڑکوں پر خون خرابے کی صورت میں لاشیں اٹھا کر رہے ہیں ۔اختتام پر لاہور اور سہیہون شریف میں شہید ہونے والے افراد کے ایصال کے لئے فاتحہ خوانی کے بعد دعائے مغفرت بھی گئی اور لواحقین سے اظہار یکجہتی کیا گیا۔ اس موقع پرضلعی جنرل سیکرٹری محمد طفیل کھوکھر، سٹی صدر ھافظ نذر روانی، تحصیل صدر چوہدری لطیف گجر، غلام اصغر ساہی، محمد علی قریشی، طلحہ انساری،س گلریز انصاری، حفیظ جوئیہ، رشید ڈوگر، مقبول انصاری،چوہدری اللہ دتہ، محمد عدنان، راشد مشتاق انصاری و دیگر بھی موجود تھے۔خان پور سے تحصیل رپورٹر کے مطابق سربراہ سُنی تحریک صاحبزادہ بلال سلیم قادری کی ہدایت پر خان پور میں بھی بم دھماکوں میں شہید ہونے والے آفیسران و جوان اور بے گناہ مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی نکالی گئی ۔ریلی جندن شاہ بخاری ؒ کے دربار سے شروع ہو کر ریلوے چوک پر اختتام پذیر ہوئی اس ریلی میں سینکڑوں نوجوانوں نے شرکت کی ریلی کے شُرکا نے ہاتھوں میں بینرز اُٹھا رکھے تھے جس پر پاک فوج زندہ باد ،پنجاب پولیس زندہ باد کے نعرے درج تھے۔ ریلی کی قیادت جنرل سیکرٹری سُنی تحریک پنجاب جواد حسن گل قادری کر رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ ملکی صورتحال انتہائی تشویش ناک ہے پاکستان میں دہشت گردی کے مکمل خاتمہ کیلئے ہر پاکستانی کو اپنی ذمہ داریاں پوری ایمان داری سے نبھانی ہوں گی جس طرح دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے نیشنل ایکشن پلان ترتیب دیا گیا تھا اگر حکمران اور پارلیمنٹ میں موجود سیاسی و مذہبی جماعتیں اُس پر عمل در آ مد کراتی تو آج ہمارا پاکستان اس طرح لہو لہو نہ ہوتا ۔ اس موقع پر صدر سُنی تحریک خان پور سید علی رضا شاہ قادری ،حاجی عامر بلوچ،میاں نعمان چشتی ،عبدالرزاق گجر ،لطیف عرف لطی قریشی ،محمد طارق قریشی ،نعیم قریشی ،رانا ساجد علی چشتی ،ولید بٹ چشتی ، عیسیٰ ،خان بلہوڑا،وقاص رضوی ،آصف قادری ،قاسم قریشی سمیت دیگر سُنی تحریک کارکنان موجود تھے ۔ریلی کے اختتام پر سُنی تحریک کار کنان نے بھارتی پرچم بھی نذر آتش کیا ۔کبیروالا سے نامہ نگار کے مطابق سہون شریف میں حضرت عثمان مروندی المعروف لعل شہباز قلندر ؒ اور لاہور میں دہشت گردی کے افسوسناک واقعات کے خلاف گزشتہ روز سول سوسائٹی کبیروالا اور سماجی شخصیات کی جانب سے احتجاجی ریلی رانا ذوالفقار نون،ملک غلام عباس ،حفیظ الرحمن فاروقی ،ملک فہیم تلہ،ملک شمس الزمان،ملک شاہد،ملک وسیم عباس، مہر نوازش جوئیہ،ملک محمد رضوان کھوکھر اور دیگرکی قیادت میں چوک سردار پور پرانا لاری اڈا سے چوک ٹاؤن ہال تک نکالی گئی ۔مرکزی انجمن تاجران کبیروالا کا اہم اجلاس صدر مرزا فقیر حسین کی صدارت میں منعقد ہوا۔جس میں چیئرمین ملک حاجی محمد اشرف،جنرل سیکرٹری میاں سلیم رضا چاون ،چوہدری اسلم شاہد،ملک فاروق احمد ،شاہد خان پنیاں،ملک محمد اکرام لنگاہ،سید عباس علی کیزی شاہ ،ملک رمضان پھول،ملک فاروق احمد،شیخ سہیل انور،ارشد حسین پنوں سمیت دیگر نے خطاب کرتے ہوئے سہون شریف میں ہونیوالی دہشت گردی کی پرزور مذمت کی ،حکومت اور پاک فوج کی جانب سے دہشت گردوں کے خلاف سخت ایکشن لینے اور انہیں کیفر کردار تک پہنچانے کے بھرپور عزم کا خیر مقدم کیا ۔