زراعت کی مضبوطی سے ملک خوشحال ہوگا،ثاقب خورشید

زراعت کی مضبوطی سے ملک خوشحال ہوگا،ثاقب خورشید

  

وہاڑی( بیورو رپورٹ+نما ئندہ خصوصی)ممبر پبلک اکا ؤنٹس کمیٹی پنجاب میا ں محمد ثا قب خورشید نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی عوامی حکومت شعبہ زراعت پر بھرپور توجہ دے کر (بقیہ نمبر25صفحہ12پر )

کسانوں کا شتکاروں کو خو شحال بنانے کے لیے کو شا ں ہیں اگر زراعت مضبوط ہوگی تو ملک خو شحال ہوگا حکومت پنجاب نے کسانوں کاشتکارں کو ریلیف دینے کے لیے اربوں روپے کی سبسڈی دے رہی ہے ان خیالات کااظہارانہوں نے کسانوں کا شتکارون معز زین حلقہ یو سی چیئرمینز ، کونسلرز سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقعہ پر معروف زمیندار حاجی بہادر خاں گجر ، سا بق نا ظم رائے ظہور احمد کھرل، چیئرمین چودھری محمد صفدر گجر، چیئرمین چودھری حبیب احمد ، سا بق ایڈمنسٹریٹر مارکیٹ کمیٹی میاں آصف خورشید، کونسلرز چودھری نعیم خالد، ندیم شیروانی ، حاجی محمد رفیق رانا ، شاہد نیاز چودھری، سابق ناظم چودھری محمد آصف ودیگر موجود تھے میاں محمد ثا قب خورشید نے کہا کہ حکومت پنجاب نے جعلی زرعی ادویات اور کھادوں کے حوالے سے زیرو ٹالرنس پا لیسی پر عمل کے لیے زراعت کے تمام شعبہ جات منظم و مربوط کو شش کے ذریعے زرعی اہداف کا مقررہ وقت میں حصول یقینی بنا ئے ہیں کا شتکاروں کی ہرممکن مرد فنی رہنمائی حکومت فراہم کرہی ہے ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -