یہودی ایجنڈا پر گامزن شاہی نظام ختم ہونا چاہیے،جمشید دستی

یہودی ایجنڈا پر گامزن شاہی نظام ختم ہونا چاہیے،جمشید دستی

  

کہروڑپکا(سٹی رپورٹر)وزیر اعظم چور اورکرپٹ ہے اربو ں روپے سیکورٹی پر خرچ کرنے کے با وجود انسانی جانوں کو بے دردی سے ختم کیا جا رہاہے وکلا ء ملک کی تقدیر بدلنے میں اہم کردار(بقیہ نمبر22صفحہ12پر )

ادا کر سکتے ہیں جنوبی پنجاب صوبہ نا گزیر اور وقت کی ضرورت ہے گند کی صفائی ضروری ہے اپنے آپ کو پہلے احتساب کے پیش کرتا ہوں ان خیالات کا اظہار مظفر گڑھ کے ایم این اے جمشید دستی نے کہروڑپکا بار میں وکلا سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہو ں نے کہا کہ سیاسی کلچر تباہی کا سب سے بڑا ذیعہ بنا ہوا ہے تمام ادارے تنزلی کا شکار ہیں وکلاء ووٹ کی طاقت اور عوام میں آگاہی سے ملک کی تقدیر بدل سکتے ہیں عدلیہ کو بھی بہتری کی طرف لانے میں وکلاء کا کردارانتہائی اہمیت کا حامل ہے دہشت گردی کے سہولت کا روں کو پکڑنے سے کام نہیں چلے گا اصل مجرموں کو منظر عام پر لا کر کیفرکردار تک پہنچائیا جائے عوام کو چکر اوردھوکہ دینے کا ڈرامہ بند کیا جائے یہودی ایجنڈا پر گامزن شاہی نظام ختم ہونا چاہیے امریکہ کا صد ر اورانڈیاکا وزیر اعظم ایک خاص ایجنڈے کے تحت منتخب کئے گئے ہیں انتہا پسند لوگ ہیں انہو ں نے جنوبی پنجاب صوبے کے حوالے سے با ت کرتے ہوئے کہا کہ تمام ریسورسز لااہور پرخرچ کئے جا رہے ہیں ہم لاہوریوں کے نہیں بلکہ تخت لاہو ر کے خلاف ہیں نا معلوم مصلحتوں کے تحت کرپشن کے معاملے کو گھسیٹا جا رہا ہے اس موقع پر صدر بار مقبول خان بلوچ ،جنرل سیکرٹری شیخ حبیب احمد ،سینئر وکلاء شیخ صابر ،رانا عارف کما ل نون ،قاری عبدالرحمن ،رانا اظہر حسین ،ڈاکٹر فہد عمر ،سردار عاشق و دیگر نے جمشید دستی کو بار میں خوش آمدید کہا اورکہا کہ جمشید دستی نے پسے ہوئے اورنچلے طبقے کی نمائندگی کی ہے اوران کے حقوق کی آواز ایوان بالا تک پہنچائی ہے ۔وکلاء ہر طریقے سے صوبہ جنوبی پنجاب کے قیام کی بھر حمایت کر تے ہیں ۔آخر میں شہد اء سیہون کے لئے دعائے مغفر ت اورزخمیوں کی صحت کے لئے دعا ء کی ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -