چیئرمین ایف بی آر کی چیف کمشنرز کو ٹیکس نیٹ بڑھانے کیلئے مارکیٹ سروے کرنیکی ہدایت

چیئرمین ایف بی آر کی چیف کمشنرز کو ٹیکس نیٹ بڑھانے کیلئے مارکیٹ سروے کرنیکی ...

  

ملتان(جنرل رپورٹر)چےئرمین ایف بی آر نے چیف کمشنرز کو ٹیکس نیٹ بڑھانے کے لئے مارکیٹ سروے کرنے کی ہدایت (بقیہ نمبر27صفحہ12پر )

کردی اس ضمن میں گزشتہ روز تمام آر ۔ٹی ۔اوز کے چیف کمشنرز سے ویڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے چےئرمین ڈاکٹر ارشاد احمد کا کہنا تھا کہ سگریٹ کی صنعت ٹیکس اکٹھاکرنے میں سب سے اہم ہے کیونکہ ایک سگریٹ پر دو روپے ڈیوٹی اور ٹیکس عائد ہے اس طرح ایک ڈبی پر 40روپے ٹیکس بنتا ہے اس لئے اسمگلڈ سگریٹ کی فروخت روکنے کے لئے کریک ڈاؤن کیا جائے تاکہ ٹیکس ٹارگٹ پورا کرنے میں آسانی ہو۔واضح رہے کہ رواں مالی سال کے لئے بجٹ میں ایف بی آر کا ہدف3621ارب روپے ہے جبکہ سات ماہ کے دوران صرف1870ارب روپے ٹیکس جمع ہوا ہے آئندہ ساڑھے چار ماہ میں ہدف پورا کرنے کے لئے 1750ارب روپے ٹیکس ریونیو جمع کرنا ہوگا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -