گھریلو جھگڑے کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے45سالہ شخص دم توڑ گیا

گھریلو جھگڑے کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے45سالہ شخص دم توڑ گیا

  

ملتان(کرائم رپورٹر)گھریلو جھگڑے کے دوران دل کا دورہ پڑنے(بقیہ نمبر28صفحہ12پر )

سے 45سالہ شخص جاں بحق ہوگیا۔بتایاجاتا ہے کہ سمیجہ آباد کا رہائشی 45سالہ عبدالرزاق بدھلہ سنت میں اپنے بچوں سے ملنے گیا ۔جہاں گھریلو جھگڑے کے دوران اسے دل کا دورہ پڑا اور وہ جاں بحق ہوگیا۔بعدازاں علاقہ کے یو سی چیئر مین سرور انصاری نے اس کی لاش سیتل ماڑی تھانہ لے آیا۔اور اہل خانہ پر عبدالرزاق پر تشدد کا الزام عائد کیا۔ایس ایچ او سیتل ماڑی کا کہنا ہے کہ عبدالرزاق نے تین شادیاں کی ہوئی تھیں۔اس نے کچھ روز قبل اپنی بیٹی حفیظاں بی بی اور داماد غلام محی الدین پر الزام عائد کیا تھا کہ وہ اس کی دوسری بیوی سے تین بیٹیاں اور ایک بیٹا اغوا کر کے لے گئے ہیں،جس پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج ہوا ،تاہم بچوں نے بیان دیا کہ والد ہم پر ظلم کرتا ہے اس لیے ہم اپنی مرضی سے گئے ہیں۔ جس پر ان کے خلاف درج مقدمہ خارج کردیا گیا۔عبدالرزاق گزشتہ روز بدھلہ سنت گیا جہاں اس کا جھگڑا ہوا اس دوران اسے دل کا دورہ پڑا اور وہ جاں بحق ہوگیا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -