پولیو ویکسین پینے کے بعد بچی مبینہ طور پر چلنے پھرنے سے معذور

پولیو ویکسین پینے کے بعد بچی مبینہ طور پر چلنے پھرنے سے معذور

  

خانیوال،رحمن گڑھ(نمائندہ پاکستان)پولیوکے قطرے پینے سے مبینہ طورپر کم عمر بچی معذور ہوگئی تفصیل کے مطابق کچاکھوہ کے (بقیہ نمبر30صفحہ12پر )

گاؤں 28/10-Rکی رہائشی عافیہ دختراعجاز انورقوم پٹھان کی چار سالہ بچی کو مقامی ہیلتھ ورکر نے اپنی ڈیوٹی کے دوران پولیو کے قطرے پلائے تو بچی بظاہر چلنے پھرنے سے معذور ہوگئی بچی کے والدین نے اعلی حکام کے نوٹس میں دیا تو ڈپٹی کمشنر زید بن مقصود خانیوال اور یو این او کے اہلکاروں پر مشتمل ٹیم نے متاثرہ گھر کا دورہ کیا دورہ کے بعد یو این او کی ٹیم نے بچی کا مکمل چیک آپ کے بعد اس کو بہتر علاج معالجہ کیلئے ڈسٹرکٹ ہسپتال خانیوال داخل کروانے کی ہدایت کی جہاں بچی کے مذید ٹیسٹ لیئے جارہے ہیں ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -