ضلع ملتان میں انسداد پولیو مہم 27فروری سے شروع،8لاکھ بچوں کا ہدف مقرر

ضلع ملتان میں انسداد پولیو مہم 27فروری سے شروع،8لاکھ بچوں کا ہدف مقرر

  

ملتان(وقائع نگار)ضلع میں پولیو کے خلاف تین روزہ مہم27فروری2017 تک جاری رہے گی۔پولیو مہم کے دوران5سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے حفاظتی قطرے پلائے (بقیہ نمبر21صفحہ12پر )

جائیں گے۔8لاکھ سے زائد بچوں کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔واضع رہے مذکورہ مہم کے اختتام پر دوروزہ فالو اپ کا سلسلہ شروع کردیا جائے گا۔فالو اپ کے دوران ان بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے جو پولیو مہم کے دوران حفاظتی قطرے پینے سے محروم رہ گئے ہوں۔دریں اثناء قائمقا م کمشنر ملتا ن ڈ ویژ ن نا در چٹھہ نے کہا ہے کہ پولیومر ض ہما ری اگلی نسل کو معذورکر نے کے سا تھ عا لمی برادر ی میں ملک کی بد نا می کا با عث بھی بن رہا ہے ۔حکو مت پنجا ب نے گذ شتہ کئی بر س سے اس مر ض کے خلاف ایمر جنسی بنیاد وں پر اقد اما ت شروع کررکھے ہیں ،جس کی بد ولت ملتا ن سمیت پورا صو بہ پولیو فر ی ہو نے جا رہا ہے ۔انہو ں نے کہا کہ حکو مت کی جا نب سے سخت قا نو ن ساز ی کے بعد پولیو کے قطرے پلا نے سے انکا ر کر نے وا لو ں کے خلا ف سخت ایکشن لیاجا ئے گا۔ان خیا لا ت کا اظہا ر انہو ں نے گز شتہ رو ز کمشنر آ فس میں منعقد ہ انسد اد پولیو مہم کے سلسلے میں اجلاس کی صدا رت کر تے ہوئے کیا ۔ چیف ایگزیکٹیو آ فیسر ہیلتھ ڈا کٹر ظفرعبا س ،اسسٹنٹ کمشنر جنرل مقصو د بخا ری اور متعلقہ محکمو ں کے نمائند ے بھی اس موقع پر موجود تھے ۔قبل از یں چیف ایگز یکٹیو آ فیسر ڈا کٹر ظفر اقبا ل نے بر یفنگ دیتے ہوئے کہا کہ 8 لا کھ سے زائد کم سن بچو ں کو معذور ی سے بچا نے کیلئے 14 سو سے زا ئد ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں ۔3 روز ہ پولیو مہم 27 فرور ی سے شر وع ہو گی جبکہ 2 ر وز فالو اپ چلا یا جا ئے گا ۔بعد ازا ں کمشنر ملتا ن کو پولیو مہم کے حوا لے سے کارکر دگی رپور ٹ بھی پیش کی گئی ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -