حکومت تاجروں کوریلیف دے رہی ہے

حکومت تاجروں کوریلیف دے رہی ہے

  

وہاڑی( بیورو رپورٹ+نا مہ نگار)ایم این اے طا ہر اقبال (بقیہ نمبر17صفحہ12پر )

چودھری نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کی عوامی حکومت تاجروں کو بہت زیادہ ریلیف دے رہی ہے اور انکی جا ن و مال کے تحفظ کے لیے بھرپور اقدامات کررہی ہے تاجر برادری کو چا ہے کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرکے وطن عزیز کو امن کا گہوارہ بنا نے کے لیے انتظامیہ سے تعاون کریں اور حالیہ دہشت گردی کے پے درپے واقعات کی وجہ سے اپنے ارد گرد مشکوک افراد پر نظر رکھیں ، ان خیالات کااظہارانہوں نے چیئرمین بلدیہ ودیگر کے اعز از میں دیئے گئے عشائیہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوے کیا تقریب کا اہتمام کیفے سجاد ہوٹل کے ما لک اور ہو ٹلز ایسو سی ایشن کے صدر چودھری سجاد احمدودیگر نے کیا ، عشائیہ تقریب میں سابق امیدوار صوبائی اسمبلی رانا طاہر محمود خاں ، چیئرمین بلدیہ شیخ محمد حسین سلیم ، ایکٹنگ چیئرمین جام طاہرحسین سٹھار، جنرل سیکرٹری مرکزی انجمن تاجران راؤ خلیل احمد ، سینئر نا ئب صدر میاں ساجد آصف، کونسلرز شیخ جا وید کالا ، ایم صادق کا شی ، عما نوائیل ساون ، امتیا ز مغل ، محمد رضوان رحمانی، شیخ عمران مانی ، حاجی رفیق رانا کے علا وہ چیف آفیسر بلدیہ راؤ نعیم خالد ، عا مر رضا ، رانا عدنان ، محمد سرور، محمد نوا زودیگر موجود تھے اس موقعہ پر چیئرمین بلدیہ شیخ محمد حسین سلیم نے بھی خطاب کر تے ہوئے کہا کہ میو نسپل کمیٹی عملہ شہریوں ، تاجروں کو مکمل سروس فراہم کررہا ہے اور تاجروں شہریوں کو چاہیے کہ بلدیہ کے عملہ سے مکمل تعاون کریں تقریب سے رانا طاہر محمود خاں ، جا م طاہر سٹھار ، شیخ جاوید کالا ودیگر نے بھی خطاب کیا ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -