عہدے اور اختیار کی خواہش نہیں ہے

عہدے اور اختیار کی خواہش نہیں ہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کوٹ ادو (تحصیل رپورٹر )پنجاب کے سابق گورنر اور سابق(بقیہ نمبر20صفحہ12پر )
وزیراعلء ملک غلام مصطفی کھر نے کہا ہے کہ اللہ پاک کے کرم اور اپنے عظیم مْحسن بھٹو شھید کی مہربانی سے وہ بااختیار گورنر اور وزیراعلء کے عہدوں پر فائز رہ چکے جبکہ وفاقی مشیر اور وزیر بھی رہے ہیں اس لئے اب اْنہیں کسی حکومتی عہدے اور اختیار کی کوئی خواہش نہیں بلکہ وہ مٹی کا قرض اتارنے کا اپنا فرض ادا کرنا چاہتے ہیں اور ملکی سیاست کو صحیح خطوط پر لانے اور قوم کو دھن دولت کی تجارتی سیاست سے نجات دلانے کیلئے اپنی بساط کے مطابق کردار ادا کرنا چاہتے ہیں مگر اپنی زاتی صوابدید کی بجائے ہر دکھ سکھ میں ساتھ نبھانے والے دوستوں اور سیاسی رفیقوں کی مشاورت سے سیاسی پلیٹ فارم کا انتخاب کریں گے؛ کھر غربی میں مظفرگڑھ پریس کلب کے صدر اے بی مجاھد اور دوسرے میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شریفوں نیانہیں سیاسی انتقام کانشانہ بنارکھا ہے اور انتظامی آفیسران کو بھی ہدایات دے رکھی ہیں کہ مصطفے کھر سے رابطہ رکھنے والوں کو بھی پریشان کیا جائے اعلء عہدوں پر فائز کئی زندہ ضمیر افسران نے انہیں تختِ لاھور کے نادرشاھی فرامین سے آگاہ کیا اس لئے انہوں نیاپنے بہی خواہوں کو حکومتی انتقام سے محفوظ رکھنے کیلئے اپنی سیاسی و سماجی سرگرمیاں محدود کر رکھی ہیں تاکہ کسی بہی خواہ کو اْنکی وجہ سے کوئی پریشانی لاحق نہ ہو ا۔